فیملی کورٹس ججوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بہترکارکردگی دکھاناہوگی،جسٹس محمدشمیم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ فیملی کورٹس کے ججوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں فیملی کورٹس کے ججوں اور سول ججوں کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کے بعد ججوں کو فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی ،چیف جسٹس نے یہ بھی کہاکہ امید ہے کہ ججوں کی کاکردگی بہتر ہوگی ، ججوں سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں جذبہ کے ساتھ کام کریں گے ۔تقریب میں جسٹس عائشہ اے ملک ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری بھی موجود تھے۔