لاہورہائیکورٹ کاتوہین عدالت پرسیکرٹری بلدیات ،مئیرلاہووکو نوٹس

لاہورہائیکورٹ کاتوہین عدالت پرسیکرٹری بلدیات ،مئیرلاہووکو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری بلدیات ،مئیر لاہور اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے طاہر خان ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے ملازمین کو مستقل نہ کرنے اور ان کی تنخواہیں روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری بلدیات اور مئیر لاہورکو درخواست گزاروں کاموقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھاجس پرعمل درآمد نہیں ہوا،سیکرٹری بلدیات اور مئیر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ،عدالت نے مدعاعلیہان کو 10روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر


loading...