کسی کو ریاستی چیلنج کرنے دینگے نہ احتساب کا عمل رکے گا، دہشتگردی کیخلاف ہم سب ایک ہیں: فواد چوہدری

کسی کو ریاستی چیلنج کرنے دینگے نہ احتساب کا عمل رکے گا، دہشتگردی کیخلاف ہم سب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آباد ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر اطلا عات و نشریا ت فواد چودھری نے کہا ہے حکو مت نے نیشنل ایکشن پلا ن پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے کسی کو ریا ست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے ،دہشتگردی کیخلا ف تمام سیا سی جما عتیں ایک پیج پر ہیں ، ہم تیا ر ہیں مو دی نے دوبارہ غلطی کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے ، نواز شریف کو سزا مدینہ جیسی ریا ست کیلئے ضروری ہے اگر ان کو ریلیف ملا تو پا کستان کا امیج متاثر ہو گا ۔ پیر کے ر و ز ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا نیشنل ایکشن پلا ن پر عملدرآمدکے پہلے مر حلے میں مربوط حکمت عملی کے تحت فنڈنگ روکی جا رہی ہے، ضر و رت پڑی تو طاقت کا استعمال بھی کیا جا ئے گا ۔ گزشتہ حکومت میں کو ئی بھی کا م با ہر کی ڈکٹیشن کے بغیر ہو ا ہی نہیں اسلئے پر ویز رشید کو یقین نہیں کہ کو ئی ملک اپنے فیصلے خو د کر سکتا ہے ہم نے جو فیصلہ کیا وہ ہما را اپنا ہے، وزیر اعظم عمرا ن خان نے پہلے دن سے ہی امن کی بات کی تھی اس پا لیسی کے تحت ہی بھا رتی پا ئلٹ کو چھو رنے کا فیصلہ ہو ا، ہما ری خا رجہ پا لیسی ریا ست کی پا لیسی ہے نہ کے رواینڈ کی یہا ں جو ادارے کہتے ہیں وہی ہو تا ہے ۔ حا لا ت بہتر ہو رہے ہیں آئندہ 72گھنٹے میں مزید حا لا ت بہتر ہو جا ئینگے ،اسوقت پا کستان سے زیا دہ پر یشر بھا رت پر ہے، بھا رت عالمی دباؤ کی وجہ سے پیچھے ہٹا ،پہلے بھی نریندر مو دی کو غلطی کر نے سے سیا سی نقصان ہو ا ، اب بھی ہوگا۔ نو از شریف کو چاہیے قا نو نی راستہ اختیا ر کریں پلی بارگین کے قانو ن کا سہا ر الیں ، احتساب کا عمل روک سکتے ہیں نہ ہی کسی ایسے اقدام کی حما یت کر یں گے جس سے احتساب کا عمل رک جا ئے ،لو ٹی گئی رقم واپس لینے تک احتساب جا ری رہے گا ، اپوزیشن سے تنازعہ ہی احتساب کے عمل پر ہے، اگر یہ عمل ختم کردیا جائے تو سارا تنازعہ ہی ختم ہوجائے گا ۔

مزید :

صفحہ اول -