انسپکٹر کی ترقی کیلئے درخواست پر سیکرٹری ایکسائز کو قانون کے مطابق فیصلہ کا حکم

انسپکٹر کی ترقی کیلئے درخواست پر سیکرٹری ایکسائز کو قانون کے مطابق فیصلہ کا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایکسائز انسپکٹر کی ترقی کے لئے دائردرخواست سیکرٹری ایکسائز پنجاب کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔درخواست گزارمحمد ابراہیم نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سینئرترین ہونے کے باوجود انہیں2011ء سے ترقی نہیں دی جا رہی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ فوری ترقی دینے کا حکم دیا جائے،عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ دائردرخواست نمٹا دی۔

ایکسائز انسپکٹر

مزید : صفحہ آخر


loading...