فواد حسن کی رہائی اور ریفرنس کی کاپی کے حصول کیلئے دائردرخواست پرنیب سے جواب طلب

فواد حسن کی رہائی اور ریفرنس کی کاپی کے حصول کیلئے دائردرخواست پرنیب سے جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے سابق وزراء اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی رہائی اور ریفرنس کی کاپی کے حصول کے لئے دائردرخواست پرنیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹرجسٹس شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت شروع کی تودرخواست گزار کی طرف سے اشتراوصاف علی ایڈووکیٹ نے پیش ہو کرموقف اختیار کیا کہ نیب نے کرپشن کا الزام لگا کر فواد حسن فواد کو گرفتار کیا، نیب کی طرف سے زائد اثاثے میں ڈالی گئی گرفتاری خلاف قانون اور نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 کی خلاف ورزی ہے،فواد حسن فواد کی گرفتاری سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، فواد حسن فواد کی گرفتاری کالعدم قرار دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -