توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم سیلز سوئی گیس فیصل آباد حنیف رامے کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم سیلز سوئی گیس فیصل آباد حنیف رامے کو نوٹس

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرجی ایم سیلز سوئی گیس فیصل آباد ایم حنیف رامے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے وسیم ٹریڈنگ کارپوریشن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارکا موقف ہے کہ اس کونیلامی میں سب سے بڑی بولی کی آفر دینے کے باوجود ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے جی ایم سیلز فیصل آباد کو بھجوائی تھی ،عدالت کے 18 دسمبر 2018کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا،جی ایم سیلز فیصل آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت نوٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...