پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کامعاملہ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کامعاملہ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست ایپلیٹ ٹربیونل پنجاب پبلک سروس کمیشن کو فیصلے کیلئے بھجوا دی ۔عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کو 30 روز میں فیصلے کا حکم دیا ہے۔جسٹس شجاعت علی خان کے روبرودرخواست گزارشیراز ذکاء کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے بھرتیاں کی گئیں ،وکیل نے نشاندہی کی کہ پٹواری کلچر کے خاتمے کے لئے کی گئی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی گئیں ،وکیل نے الزام لگایا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں بھرتیاں میرٹ سے ہٹ کر کی گئیں ،وکیل نے استدعا کی کہ پنجاب پبلک سروس کمشن کی جانب سے کی گئی بھرتیاں کالعدم قرار دی جائیں،

غیرقانونی بھرتیاں

مزید : صفحہ آخر


loading...