حنیف عباسی، ایفی ڈرین کیس، ٹرائل کورٹ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

حنیف عباسی، ایفی ڈرین کیس، ٹرائل کورٹ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے راہنماء محمدحنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت 11 مارچ پر ملتوی کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایفیڈرین کیس میں 8 ملزمان کے خلاف ٹرائل ہوا اور صرف ایک کو سزا ہوئی، وکیل کے مطابق حنیف عباسی پر ایفیڈرین کوٹہ کے غلط استعمال کا الزام لگایا گیا اور 500 کلو گرام ایفیڈرین کوٹہ سمگلرز کو فروخت کرنے کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے وکیل نے استدعا کی کہ حنیف عباسی کی اپیل منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے،وکیل نے یہ استدعا بھی کی کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -