کوہلو‘ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوہلو‘ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، اسلحہ وگولہ بارود برآمد

  



کوہلو(آئی این پی )کوہلو میں لیویز فورس اور حساس ادارے کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر ضلع کو تباہی سے بچالیاگیاہے، کوہلو کے علاقے سوناری نالہ میں تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنر منوار حسین کے مطابق گزشتہ روز لیویز اور حساس اداروں نے کوہلو کے علاقے سوناری نالہ میں تخریب کاروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے دوران آر پی جی 10عدد،آر پی جی فیوز 3عدد،مارٹر گولے 81mm چار عدد،ہینڈ گرینڈ 4عدد،75mmگولہ 3عدد،اینٹی پرسنل مین 1عدد،سکیل رونڈ 3360,برآمدکرکے قبضے میں لے لیں اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منوار حسین کاکہناتھاکہ لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرکے ضلع کو تباہی سے بچا لیا ہے انہوں نے کہاکہ تخریب کاروں کی سرکوبی لیویز فورس کررہے ہیں جلد انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیاکہ ضلع میں کسی کو تخریب کاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی اور کہاہے کہ کوہلو لیویز نے اسے قبل بھی دہشت گردوں کے خلاف بہت کاروائیاں کی ہیں۔

تخریب کاری

مزید : صفحہ آخر