ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس اداروں کی 90ویب سائٹس ہیک کرلیں

ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس اداروں کی 90ویب سائٹس ہیک کرلیں

  



نئی دہلی(آن لائن)پاک بھارت کشیدگی کے سائے میں نامعلوم ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس اداروں کی 90ویب سائیٹس ہیک کرلیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیدارنے بتایاکہ پلوامہ حملے کے بعد جاری پاک بھارت کشیدگی کے دوران نامعلوم ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس اداروں کی 90ویب سائیٹس ہیک کیں تاہم حکومت نے فوری ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ان تمام ویب سائیٹس کو بحال کرالیا،عہدیدارنے بتایاکہ یہ غیرمتوقع حملے بھارتی اداروں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے گئے تاہم ہیکرز کو اپنے ناپاک مقاصد میں کامیابی نہیں ملی۔

ہیکرز

مزید : صفحہ اول


loading...