جماعت اسلامی کے امیر کا انتخاب ، ووٹ کاسٹ کرنے کی آج آخری تاریخ

جماعت اسلامی کے امیر کا انتخاب ، ووٹ کاسٹ کرنے کی آج آخری تاریخ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جماعت اسلامی پاکستان کے آئندہ پانچ سال کے لیے امیر کا انتخاب ،ارکان کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی آج آخری تاریخ،ملک بھر سے 39314مرد خواتین جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں ، جماعت اسلامی پاکستان کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے خفیہ بیلٹ پیپر کو اضلاع تک پہنچانے کی آخری تاریخ5مارچ مقرر کی گئی ،اضلاع10مارچ تک خفیہ بیلٹ کے ڈبے صوبوں کے دفاتر میں پہنچانے اور صوبے 15مارچ تک مرکز پاکستان منصورہ پہنچانے کے پابند ہیں،21مارچ کو نئے امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اعلان کیا جائے گا ،34469مرد ووٹرز4845خواتین ووٹرز کی رہنمائی کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق ،لیاقت بلوچ ،پروفیسر ابراہیم کا نام نامزد کر رکھا ہے،دستور جماعت اسلامی کے مطابق رکن جماعت کسی بھی رکن کو اپنا ووٹ دے سکتا ہے ،امیر جماعت اسلامی کے لیے انتخابی عمل کا حصہ بننے کے لیے رکن جماعت اسلامی بننا ضروری ہے ،6ماہ پہلے رکن بننے والا ووٹ ڈالنے کا اہل قرار دیا گیا ہے،ان دنوں ہونے والے انتخاب میں 39314ووٹر حصہ لے رہے ہیں 8اپریل سے پہلے نئے منتخب شدہ امیر نے حلف اٹھانا ہے۔

جماعت اسلامی امیر

مزید : صفحہ آخر


loading...