ڈ یمز کی تعمیر کیلئے واپڈا کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، ثاقب نثار

ڈ یمز کی تعمیر کیلئے واپڈا کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، ثاقب نثار

  



لاہور(آ ئی این پی)سابق چیف جسٹس آ ف پا کستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لئے واپڈا کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، ڈیم مہم کو عوام کی مدد سے کامیاب بنائیں گے،پیر کو ڈیمز کی تعمیر بارے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں سابق چیف جسٹسنے کہا کہ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ ڈیمز کی تعمیر میں سستی کی جاتی رہی، اسی لئے اس اہم ایشو پر سپریم کورٹ نے اپنا کردار ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں۔ ڈیموں کی زمین کی خریداری میں مسائل سامنے آتے ہیں، بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے زمین دینے والے تحسین کے مستحق ہیں۔سابق چیف جسٹسنے کہا کہ ڈیم فنڈ کا ایک ایک پیسہ محفوظ ہے،40 سال تک ڈیمز کی تعمیر کے لئے کچھ نہیں ہوا جس کی وجہ اس اہم مسئلے سے عوام آگاہی نہ ہونا ہے۔

مزید : صفحہ آخر