سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آ ئی این پی) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس 190 مسافروں کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی، سمجھوتہ ٹرین کو گزشتہ جمعرات کو بند کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی گئی، بھا رت روا نگی کے وقت 7مال بردار بوگیاں بھی ٹرین کے ساتھ لگائی گئی ہیں، ٹرین روانگی کے وقت مسافر مطمئن نظر آئے، مسافروں کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہئیں، ٹرین روانگی کے وقت ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
روانہ

مزید :

صفحہ آخر -