پاک فوج کے جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی،ڈپٹی سپیکرپنجاب

پاک فوج کے جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی،ڈپٹی سپیکرپنجاب

  



لاہور ( نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے ملکی سلامتی اور دفاع کی خاطر سرحدوں پر شہادت پانے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ہماری بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں اور تمام پاکستانی قوم بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ہر وقت تیا رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے سفارتی،سیاسی اور جنگی تینوں محاذوں پر بھارت کو شکست دی ہے اور دنیا پاکستان کے ساتھ اور بھارت تنہا کھڑا ہے۔بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے اور پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے عوام میں بھی اب شعور اجاگر ہو رہا ہے اور وہ یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ بھارت میں ایک مخصوص طبقہ سیاست کی خاطر پورے خطے کو جنگ کے خطرات میں جھونک رہا ہے۔موجودہ صورتحال میں اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن بلکہ پوری قوم ملکی سلامتی اور بقاء کی خاطر یک جان و یک زبان ہیں۔ اپوزیشن حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور اپوزیشن کا حالیہ کردار قا بلِ تعریف ہے۔

دوست محمد مزاری

مزید : صفحہ آخر