مودی چلبل پانڈے بننے کی کوشش کر رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

مودی چلبل پانڈے بننے کی کوشش کر رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

  



لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نریندر مودی خطے میں چلبل پانڈے بننے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں کھل نائیک بن چکا ہے ‘ ابھی نندن کا طیارہ بھارت کیلئے ذلت اور شرمندگی کا استعارہ بن گیا ہے‘ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا،بھارتی فوج اور میڈیا ابھی بھی ہیرو بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔ لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے فلم بنائی تارے زمیں پر اور ہم نے ان کی فلم بنائی "طیارے زمیں پر" بھارتی فلم نے دس سالوں میں اتنا بزنس نہیں کیا جتنا پاکستانی فلم طیارے زمیں پرنے چھ دن میں کرلیامودی کومشورہ ہے کہ واپس گجرات جاکرریلوے اسٹیشن پر پرچائیکاکھوکالگالے۔انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کا طیارہ بھارت کیلئے ذلت اور شرمندگی کا استعارہ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا،بھارتی فوج اور میڈیا ابھی بھی ہیرو بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...