نجی سکولوں کی فیسوں کی مد میں لوٹ مار پرحسن مرتضی اورسپیکر میں دلچسپ مکالمہ

نجی سکولوں کی فیسوں کی مد میں لوٹ مار پرحسن مرتضی اورسپیکر میں دلچسپ مکالمہ

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں کی مد میں لوٹ مار کی گونج پنجاب اسمبلی بھی پہنچ گئی، پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید حسن مرتضی ایوان میں پھٹ پڑے ۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ کی مداخلت کے باو جو د پرائیویٹ سکولوں کی فیسیں وہیں پہنچ گئیں جہاں پہلے تھیں پی ٹی آئی حکومت نے طبقاتی نظام کی تعلیم کے خاتمے کا کہالیکن کچھ نہیں ہوا، نظا م تعلیم کی بہتری کیلئے سپیشل کمیٹی بنائی جائے، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا نظام تعلیم میں طریقہ بنالینے دیں، سیاست کیلئے سائنس کی ضرورت نہیں وہ لوگ بھی سیاست کرتے ہیں جنہوں نے پولیٹکل سائنس نہیں پڑھی ہوتی، اس موقع پر چودھری ظہیر الدین نے کہا اگلے سا ل میں تعلیمی تبدیلیاں لائیں گے، نظام تعلیم میں کیڑے نہیں نکالناچاہییں۔

دلچسپ مکالمہ

مزید : صفحہ آخر