وزیر خزانہ نے ای سی سی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر خزانہ نے ای سی سی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

  



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے آج ( منگل کو ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے ای سی سی اجلاس میں فضل گیس فیلڈسے گیس فراہمی کی سمری پیش کی جائے گی پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کیلئے بینکوں کو اٹھارہ کروڑ روپے کی گرانٹس فراہم بھی کی جائینگی جبکہ ایف سی اور ایف آئی اے کو 76کروڑ 88لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی جائیگی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...