کابل سیلاب نے تباہی مچادی ،30افراد جاں بحق ،متعدد لاپتہ ،ایمرجنسی نافذ

کابل سیلاب نے تباہی مچادی ،30افراد جاں بحق ،متعدد لاپتہ ،ایمرجنسی نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغانستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث 30افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے،سیلاب کی زد میں آ کر متعدد گھر بہہ گئے،گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث 30افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے قندھار میں چند روز سے جاری بارشوں سے سیلاب آگیا، اب تک 20افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہیں، سیلاب کی زد میں آ کر متعدد گھر بہہ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے کے گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔حکام کے مطابق یہ قندھار میں گزشتہ 7برس کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے اور شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں بھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -