پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہیں،چین

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہیں،چین

  



بیجنگ (این این آئی)چین نے ایک بار پھر کہا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری کردارادا کرنے کو تیار ہے ، خطے میں امن وامان کے قیام کیلئے پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین خطے مین امن واستحکام اور پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیر کردارادا کرنے کو تیار ہے ، کشیدگی مین کمی کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امن واستحکام کے لئے پاکستانی اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ خطے میں کشیدگی کے حوالے سے روس کے اقدامات پر جواب دیتے ہوئے لوکھانگ کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کیلئے جس ملک کی جانب سے بہتری اقدامات کئے گئے ہیں چین سب کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہ اکہ چین کا امن واستحکام کے حوالے سے اصولی مؤقف رہا ہے کہ امن کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جانے چاہئیں ، خطے میں استحکام کو برقرار رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کی جانب سے چینی مسلمانوں کی آزادانہ زندگی بارے اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کے بیان پر چین کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے ۔

چین

مزید : صفحہ آخر


loading...