پاک بھارت کشیدگی کیخلاف برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی طلبا متحدہوگئے

پاک بھارت کشیدگی کیخلاف برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی طلبا متحدہوگئے

  



لندن (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے خلاف برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی اور بھارتی طلبا ایک ہوگئے، مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے باہمی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیار پورٹ کے مطابق آکسفورڈ کے پاکستانی اور بھارتی طلبا کے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ جنگ ایک بھیانک چیز ہے جس کے نتیجے میں صرف موت اورنا ختم ہونے والے غم ملتے ہیں۔پاکستان، بھارت اور دنیا بھر کے تمام بھارتی اور پاکستانی لوگوں سے اپیل ہے کہ نفرت کے بیانیے کو رد کر کے آپس میں اتحاد قائم کریں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...