پاک بھارت کشیدگی ، سرحدی علاقوں میں بسنے والے سینکڑوں خاندان حفاظتی مقامات پر منتقل

پاک بھارت کشیدگی ، سرحدی علاقوں میں بسنے والے سینکڑوں خاندان حفاظتی مقامات ...

  



راولپنڈی(آن لائن)لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بسنے والے افراد کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں کے رہائشی 375 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی سی کوٹلی نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ختم نہ ہو سکیں، کشیدگی کے باعث کوٹلی کے 4 سیکٹرز چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نکیال اور تتہ پانی کے 375 خاندانوں کے 2599 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حکومت آزاد کشمیر نے دندلی کے مقام پر واقع سرکاری سکول اور چڑھوئی کے ایک کالج میں دو کیمپ بنا دیئے ہیں۔113 خاندان دندلی سکول، 166 چڑھوئی کالج جبکہ 96 خاندانوں کو ان کے رشتہ داروں کے ہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سینکڑوں خاندان منتقل

مزید : صفحہ اول


loading...