نواز شریف ، شہباز شریف میں مشاورت مکمل ، ملک بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ

نواز شریف ، شہباز شریف میں مشاورت مکمل ، ملک بھرمیں پارٹی کی تنظیم سازی کا ...

  



لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف اور صدر شہبا زشر یف نے پارٹی تنظیم سازی کیلئے مشاورت کر لی‘آئندہ ماہ سے (ن) لیگ کی مر کز اور صوبوں میں تنظیم سازی شروع کیے جانے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق نوازشر یف اور شہبا زشر یف کے در میان جیل میں ہونیوالی ملاقاتوں کے دوران پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مرکز اور صوبے میں مضبوط بنانے کیلئے جلد ازجلد پارٹی تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کر نے کیلئے اقدامات کیے جائے اور امکان ہے کہ آئندہ ماہ سے تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا جائیگا جس کیلئے ابتدائی فہر ستیں بھی تیار کر لیں گئی ۔

تنظیم سازی

مزید : صفحہ اول


loading...