بنگلا دیش میں سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

بنگلا دیش میں سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

  



ڈھاکا(صباح نیوز) بنگلا دیش میں 7سال قبل سعودی سفارت کار کو قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی دے دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق2012میں 45 سالہ سعودی سفارت کار خلف العلی کو گولی مار کر قتل کرنے والے سیف الاسلام کوگزشتہ روز پھانسی دے دی گئی۔ سیف الاسلام نے سعودی سفارت کار کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری تھیں۔سیف الاسلام ڈھاکا میں راہ زون گروپ کا سربراہ تھا، یہ گروپ بندوق کے زور پر لوگوں کو نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا کرتا تھا، 2012میں ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں سعودی سفارت کار کو لوٹنے کی ناکام کوشش پر گولیاں مار کر چلے گئے تھے۔ سیف الاسلام کو سزائے موت دے دی گئی جب کہ بقیہ ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔سیف السلام کو انویسٹی گیشن ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا تھا جہاں ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا تھا گروپ کے دیگر 5 ارکان کو دسمبر 2012میں ہی پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جسے عمر قید میں تبدیل کردیا گیا۔سعودی سفارت خانے نے 30سالہ مجرم سیف الاسلام کو قرار واقعی سزا ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور انصاف کی تکمیل پر بنگلا دیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بنگلا دیش

مزید : صفحہ اول


loading...