کراچی ،جناح یونیورسٹی میں ہفتہ طلبا کی اختتامی تقریب کا انعقاد

کراچی ،جناح یونیورسٹی میں ہفتہ طلبا کی اختتامی تقریب کا انعقاد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ہفتہ طلبا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کی واحد بین الاقوامی گو کارٹنگ ٹیم ایکسٹریم ولوسٹی ریسنگ کے کپتان ڈاکٹر اویس نقوی تھے ۔اویس نقوی پرفشنل فارمولا ون ریسر ہیں جو دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے مہمان خصوصی اویس نقوی کے ہمراہ فاتح ٹیموں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے ۔ہفتہ طلبا کے دوران ہونے والے کھیلوں کے مقابلے میں کرکٹ ،والی بال ،بیڈ منٹن ،فٹسال ،تھرو بال ،ٹیبل ٹینس ،کانٹر اسٹرائیک ،چیس،ایتھلیٹکس ،ٹگ آف وارسمیت متعدد کھیل شامل رہے ۔جن میں جیتنے والے طلبا کو میڈل اور شیلڈز دیے گئے جبکہ تقریب کے آخر میں سب سے زیادہ پوئنٹس حاصل کرنے والی ٹیم کو ہاس کپ دیا گیا ۔کرکٹ کے مقابلے میں ایس ایم سی بوائز کی ٹیم فاتح رہی جبکہ گرلز کرکٹ کا مقابلہ اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی طالبات نے جیتا ۔والی بال گرلز اور بوائز کے مقابلے ایم ایس سی کے نام رہے،بیڈمنٹن کا گرلز مقابلہ آئی پی ایس جبکہ بوائز کا مقابلہ ایس آئی او ایچ ایس نے جیتا.۔ہاوس کپ ایس ایم بیسٹ21نیاپنے نام کیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبا کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔اسی لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردارادا کرتی ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی فارمولا ون ریسر اویس نقوی کا کہنا تھا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد کا کھیلوں کے لیے جوش خروش دیکھ کر ان کو اپنا تعلیمی دور یاد آتا ہے اورایس ایم سی کا ماحول دیکھ کر ایک بار بھر طالبعلم بننے کی خواہش جاگ اٹھی ہے ۔اختتامی تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنی بیگ اور اسٹوڈنٹ کونسل کی چیر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...