احسن ظفر صدیقی اینگرو انرجی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

احسن ظفر صدیقی اینگرو انرجی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینگروکارپوریشن نے احسن ظفر سیّد کو اپنی ذیلی کمپنی اینگرو انرجی کاچیف ایگزیکٹو آفیسر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اینگرو انرجی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے جو توانائی کے تین اہم ستونوں سرمایہ کاری، خدمات اور کاروباری ترقی کے اصولوں کے تحت کام کرتی ہے۔ سرمایہ کاری کے تحت اینگرو انرجی لمیٹڈ نے آبائی کمپنی کے طور پر اینگرو پاور جن قادر پور لمیٹڈ ، اینگرو پاور جن تھرلمیٹڈ اور سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ خدمات کے تحت اینگرو انرجی لمیٹڈO&Mسمیت مختلف منصوبوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے جبکہ بزنس ڈیویلپمنٹ کے تحت کمپنی ملک اور بیرونِ ملک توانا ئی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ذمہ دار ہے۔کارپوریٹ سیکٹر میں احسن ظفر کا شمار انڈسٹری لیڈر میں شمار کیا جاتا ہے جو اینگروکارپوریشن میں بطور سینئر نائب صدر اور ٹی نا گا جنراسی لمیٹڈ میں بطور ڈائریکٹر کام کررہے ہیں۔ ان کے پاس پراجیکٹ مینجمنٹ، ڈیزائن، تعمیر اور بڑے اسکیل کے منصوبوں میں کام کرنے کا 28سال سے زائد کا تجربہ ہے۔انہوں نے 1991میں اینگرو کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیرکا آغاز کیا اور انہوں نے شاندار کیریئرکے ساتھ اینگرو کی مختلف کمپنیوں میں خدمات سرانجام دی ہیں۔ تفصیلات پر توجہ دینا، کاروباری بصیرت اور مضبوط تجزیاتی صلاحیت کے ساتھ اینگرو کی اجتماعی ترقی کے شعبہ میں احسن کا اہم کردار ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...