کراچی میں ٹرانسپورٹ کو آسان اقسا ط پر 500بسیں دی جائیں گی

کراچی میں ٹرانسپورٹ کو آسان اقسا ط پر 500بسیں دی جائیں گی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کوششوں سے 500 جدید بسیں کراچی کے ٹرانسپورٹرز کو آسان اقساط میں دینے کی منظوری دے دی ہے جن کی مالیت ساڑھے 12 ارب روپے ہے، ایک بس کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کرکے کراچی کو پیکیج دینے کی درخواست کی تھی، وزیراعظم نے پہلے گرین لائن کے لیے جدید ترین 80 بسیں دینے کی منظوری دی، اب کراچی کے ٹرانسپورٹرز کو 500 بسیں خرید کر آسان اقساط پر دینے کی منظوری دے دی ہے کیونکہ بینکوں نے ٹرانسپورٹرز کو قسطوں پر بسیں خرید کر دینے سے قطعی انکار کر دیا تھا اور موقف اختیار کیا کہ اگر کسی بس مالک نے اقساط نہ دیں تو اس صورت میں بینک اس بس کو پکڑ کر کیا کرے گا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے خود بسیں خرید کر ٹرانسپورٹرز کو دینے کی منظوری دی ہے جن سے آسان اقساط میں رقم وصول کی جائے گی۔ یہ بسیں رواں مالی سال میں خرید کر ٹرانسپورٹرز کے حوالے کی جائیں گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...