کراچی ،مسلح ملزمان کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی ،مسلح ملزمان کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹان نمبر 3 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار اورنگی ٹاون کے علاقے میں رہائش پذیر تھا اور ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ مقتول اے ایس آئی کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ رضوان اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم کے 2 خول ملے ہیں۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ویسٹ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہفتہ کی رات بھی ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد کی جانب سے نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔