گلشن اقبال ، نجی بینک میں نقب زنی ،سیکیورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار

گلشن اقبال ، نجی بینک میں نقب زنی ،سیکیورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نجی بینک میں نقب زنی کی واردات،سیکیورٹی گارڈ دو ساتھیوں سمیت متعدد لاکرز لوٹ کر فرار ہوگیا ۔ایس ایس پی ایسٹ اظہر مہیسر کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کاشف رضا نے نے اپنے ساتھیوں کے ہمرا ویلڈنگ کٹرسے لاکر کو کاٹااور ان میں موجود قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ بینک کے اسی کے قریب لاکرز میں سے آدھے میں سامان موجود تھا۔ملزمان ڈی وی آر کا سسٹم بھی ساتھ لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ملزم لاکرز توڑنے کے کیس میں چار سال جیل کاٹ چکا ہے۔واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں