پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)ناظم آباد میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر ہونے والی فائرنگ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مقدمے میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل ناظم آباد کے علاقے اورنگ آباد کے گھر میں 15فٹ گہری سرنگ کھودنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی موقع پر پہنچے تو علاقے میں موجود افراد ان پر حملہ کیا،حملے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن زخمی ہوا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی کا کہنا تھا کہ گھر میں کھدائی کا کام جاری تھا،کھدائی واٹر بورڈ کی لائن میں سے غیر قانونی کنکشن لینے کیلئے کی جارہی تھی جسے رکوانے کیلئے وہ موقع پر پہنچے تھے۔