اسلامی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،محمد حسین محنتی

اسلامی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،محمد حسین محنتی

  



کشمور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان ہی ملکی سالمیت کا ضامن ہے، اسلامی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا کیوں کہ پاکستان بنا ہی اسلام اور ظلم کیخلاف تھا، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر قوم کے حوصلے بلند کردیئے ہیں،ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کشمور میں استحکام پاکستان کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سردار شمشیر خان مزاری، عبدالحفیظ بجارانی، آغا عبدالفتاح پٹھان، وزیر چنا ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں امیر صوبہ کشمور پہنچے تو ان کا شاندار استقبال اور نعروں کی گونج میں اسٹیج پر پہنچایاگیا۔صوبائی امیر نے کہا کہ کلمہ وقرآن کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو 70سال گذرجانے کے باوجود ایک دن کیلئے بھی اس کا نظام لاگو نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے بیرونی جارحیت سمیت ملک مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...