وزارت خارجہ کا مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف او آئی سی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے دنیا پرواضح ہوچکا پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سیکریٹریز خارجہ، سفراء و وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شر کت کی ،دوران اجلاس پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس نے بہترین سفار تکا ری پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی جبکہ دوران اجلاس بہترین حکمت عملی کیلئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
وزارت خارجہ اتفاق