ایس ایچ او ناصرالحسن قتل کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 1993 میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے ایس ایچ او ناصرالحسن ودیگر کے قتل کا معاملہ ،عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان عبید کے ٹو، اشتیاق پولیس والا، سید شاکر اور ذاکر حسین کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ضمانت پر رہا ملزم خواجہ فیصل بھی پیش ہوا،عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی زکا اللہ ابڑو کو گواہی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے مزید سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی،پولیس کے مطابق ایس ایچ او بر یگیڈ ناصرالحسن ایم کیو ایم کے خلاف پولیس آپریشن میں شامل تھے،ملزمان نے بدلہ لینے کیلئے جولائی 2010کو بریگیڈ کے علاقے میں ایس ایچ او پر فائرنگ کی ،فائرنگ سے ناصرالحسن اور اہلکار خرم بٹ جاں بحق ہوئے ،یہ واردات ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے حکم پر گئی