فلپ مورس نے سگریٹ بنانے والی اپنی ایک فیکٹر ی بند کر دی

فلپ مورس نے سگریٹ بنانے والی اپنی ایک فیکٹر ی بند کر دی

  



کراچی (پ ر)فلپ مورس(پاکستان) لمٹیڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اسٹریٹجک ریویو کے نتیجے میں، ادارہ مختلف پروسیسز کی کارکردگی اور آپریشنز کے اثرات میں اضافے کی غرض سے اپنے سگریٹ بنانے کے آپریشنز کو دوبارہ سے آرگنائز کرے گا تاکہ فلپ مورس مستقبل میں پائیدار ترقی برقرار رکھ سکے۔اس عمل میں کوٹری ، سندھ، میں واقع سگریٹ تیار کرنے والی سہولت کی بندش شامل ہے جس سے 194ملازمین متاثر ہوں گے۔ متاثر ہونے والے ان تمام ملازمین کو سیپریشن پیکیجز(separation packages )پیش کیے جائیں گے جو کہ قانون کے تحت مطلوب پیکیجز سے بڑھ کر ہوں گے تاکہ انہیں تبدیلی کے اس مشکل دور سے گزرنے میں مدد فراہم ہو سکے۔ آج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے فلپ مورس (پاکستان )لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جوآؤ مارٹنز نے کہا:’’فلپ مورس(پاکستان) لمٹیڈ، ساہیوال میں واقع اپنی مینوفیکچرنگ کی سہولت ، مردان میں واقع گرین لیف تھریشنگ پلانٹ اور مستحکم تجارتی موجودگی کی صورت میں ، پاکستان میں اپنے آپریشنزجاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا،’’ملک میں غیر قانونی سگریٹوں کی موجودگی نے سگریٹ کی قانونی صنعت کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں ہمارا مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ طلب سے بڑھ گیا تھا، چنانچہ فلپ مورس (پاکستان) لمٹیڈ نے موجودہ مینوفیکچرنگ فٹ پرنٹ کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکے اور مستقبل میں بہترکاروباری منظرنامے کو برقرار رکھا جا سکے۔‘‘اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا،’’ہماری ترجیح ہو گی کہ ہم تمام ملازمین کے ساتھ انصاف سے کام لیں اوران کااحترام اور وقار قائم رکھیں۔ ہم اپنے تمام ملازمین کی جانب سے ، گزشتہ برسوں کے دوران، اُن کے کام کو سراہتے ہیں اور ہمیں احساس ہے کہ ہمارے ملازمین کے لیے یہ ایک انتہائی تکلیف دہ خبر ہو گی۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...