رینجرز نے قیام امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا، مرتضی وہاب

رینجرز نے قیام امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا، مرتضی وہاب

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز نے کراچی کے ہائی پروفائل کیسز میں ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور اس کیس میں متحدہ قومی موومنٹ لندن کے کارکنوں کی گرفتاری ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا مظہر ہے۔پیرکو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کا امن برباد کرنے والوں کے گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کر دیا ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان سے متعلق واقعات پر اپوزیشن شور تو بہت مچاتی ہے مگر جب رینجرز کے افسران و اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر ان قاتلوں کو گرفتار کرتے ہیں تو ان کی ستائش کے لیے ان جماعتوں کے منہ سے ایک جملہ نہیں نکلتا ۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ رینجرز شہر کا امن سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف سر توڑ کاروائیاں کررہی ہے اور امن و امان کے معاملہ پر سندھ حکومت کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر