کوسٹ گارڈز کی کارروائی ، 1260کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر نیلنٹ کے قریب کلانچ کے مقام پر کرش میں چھپائی گئی 1260کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون اسمگل ہونا تھی ۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 52ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے پر متعلقہ کمانڈر کو علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں تشکیل اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی ۔اسی دوران گوادر نیلنٹ کے قریب کلانچ کے مقام پر کرش میں چھپائی گئی 1260کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون اسمگل ہونا تھی ۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 52ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے