کراچی ، ناظم آباد میں پانی کے کنکشن کا تنازع شدت اختیار کرگیا

کراچی ، ناظم آباد میں پانی کے کنکشن کا تنازع شدت اختیار کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پانی کے کنکشن کا تنازع شدت اختیار کرگیا ، تھانے کے باہر تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ناظم آباد میں بند مکان میں سرنگ بناکر کنکشن لینے کی کوشش کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تحریک انصاف کے ایم پی اے شبیر قریشی اپنے کارکنان کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر موجود مشتعل افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شبیر قریشی جان بچا کر بھاگ گئے۔اس موقع پر ان کے کوآرڈی نیٹر زبیر موسی کو مشتعل افراد نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، رضویہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 93 /019 نامزد ملزمان محمود پنجابی، دانش ذیشان اور 30 سے زائد نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا ۔اس واقعے کے بعد رضویہ تھانے کے باہر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت نعریبازی کی، بعد ازاں کارکنان مشتعل ہوگئے۔تحریک انصاف کے ایم پی اے شبیر قریشی نے بتایا کہ سرنگ بناکر پانی چوری کیا جارہا تھا جسے ہم نے ناکام بنادیا 33 انچ کی لائن سے کنکشن لیا جارہا تھا اور ہم نے باقاعدہ تھانے جاکر مقدمہ درج کرایا ہے مگر اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما عارف قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے اور کوآرڈینیٹر موسی نے نہتے لوگوں پر اسلحہ نکالا جس کے بعد عوام نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد گرفتاریوں کے لئے کوشش کی جارہی ہیں۔