نیسلے پاکستان نے ملک بھر میں شجر کاری کی مہم شروع کردی

نیسلے پاکستان نے ملک بھر میں شجر کاری کی مہم شروع کردی

  



کراچی (پ ر) نیسلے پاکستان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے شروع ہونے والے اقدام، کلین گرین پاکستان (Clean Green Pakistan Initiativ) پر پُر عزم رہتے ہوئے 50,000 درختوں کی شجرکاری اپنے آپریشنل ایریاز میں شروع کردی ہے۔نیسلے پاکستان گزشتہ برس کی وزیر اعظم پاکستان کی سونامی مہم برائے10 بلین درختوں کی شجر کاری کے لئے بھی پُر عزم ہے، اس ضمن میں جلّو پارک لاہور میں ایک درخت کی شجر کاری ملک امین اسلم (مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی) نے کی۔ نیسلے پاکستان نے گزشتہ ہفتے منسٹری آف کلائمیٹ چینج کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کئے جس کے تحت نیسلے پاکستان ، نکاس، حفظان صحت کے اصولوں جیسے کلیدی ستونوں پر توجہ مرکوز کرے گا، شجر کاری کی مہم چلائے گا اور کمیونیٹیز کو صاف پانی تک رسائی فراہم کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،نیسلے پاکستان کے سی ای او،Freda Duplan نے کہا:’’نیسلے پاکستان مقامی معاشرے کے اپنے آپریشنز کے صفر ماحولیاتی اثرات کی عالمی کوششیں کررہا ہے۔ہم کلین گرین پاکستان کے لئے وزیر اعظم کے مشیر اور وزیرِ اعظم کے نقطۂ نظر کی حمایت کرتے ہیں۔آج ہم اپنے رضاکار ملازم پروگرام کے تحت پہلے صفائی اور درخت پودے لگانے والی سرگرمیوں کے ساتھ 2019 ء کا اپنا سفر شروع کررہے ہیں اس اقدام کے تحت مزید صفائی اور درخت اور پودوں کی شجرکاری سرگرمیوں پر عمل کیا جائے گا، ہم Clean and Green Pakistan اقدام سے شراکت داری میں ہماری سائٹس پر 50,000 درخت لگانا چاہتے ہیں۔ یہ اقدام مکمل طور پر پائیدارترقیاتی اہداف (SDGs) بشمول صاف پانی اور نکاس، اور زمین پر زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...