یاماہا موٹرز پاکستان نے یاماہا رائیڈرز کلب لانچ کردیا

یاماہا موٹرز پاکستان نے یاماہا رائیڈرز کلب لانچ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یاماہا موٹرز پاکستان(پرائیویٹ ) لمیٹڈ نہایت خوشی کے ساتھ پاکستان میں یاماہا رائیڈرز کلب لانچ کرنے کا اعلان کرتا ہے جس سے یاہاما بائیکرز کو بطور کلب ممبر خود کو رجسٹر کرانے کا موقع ملے گا۔ یہ ملک بھر کے رائیڈرزکو باہم منسلک کرتا ہے اور ان کے جوش و خروش اور تجربے کو زیادہ بلند سطح پر شیئر کرنے کے ذریعے یاماہا فیملی کا حصہ بناتاہے۔ اس حوالے سے کراچی سے کلب ایونٹس کا آغاز ہوگا جس کے بعد پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں یہ ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ یاماہا رائیڈرز کلب کا ممبر بننے کے لیے یاماہا رائیڈرز کلب کی ویب سائٹ : www.yamahaclub.com.pkپر دستیاب درخواست فارم پُر کریں ۔ یاماہا نے اپنے بائیکرز کو یاماہا رائیڈرز کلب کا حصہ بنانے کے ذریعے ان کی قدر کے اعتراف کے لیے اس آئیڈیا کو عمل شکل دی ہے۔