پاکستان نے جوابی کارروائی میں جے ایف17طیارہ استعمال کیا،امر یکی میڈیا

پاکستان نے جوابی کارروائی میں جے ایف17طیارہ استعمال کیا،امر یکی میڈیا

  



نیو یا رک (آ ئی این پی) پاکستان نے آزاد کشمیر میں بھارتی دراندازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے کو مار گرانے کے لیے جے ایف-17تھنڈر جنگی طیارے کا استعمال کیا،پیر کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ممکن ہے کہ بھارتی طیارے کو گرانے اور نتیجتاً پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لینے کی کارروائی میں ان میں سے ایک طیارے کا استعمال کیا گیا ہو،رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارتی طیارہ روسی ساختہ ایم آئی جی-21تھا، جو 1960 سے بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہے اور ایسے 200طیاروں میں سے ایک تھا،اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ایشیا اسپیسفک کالج آسٹریلیا کے ایک استاد نشانک موٹوانی نے امر یکی ٹی وی کو بتایا کہ یہ طیارے مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بھارتی پائلٹس اس جہاز کو اڑتا تابوت قرار دیتے ہیں۔

امر یکی میڈیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر