یاماہا موٹرز پاکستان نے انجن وارنٹی میں اضافہ کردیا

یاماہا موٹرز پاکستان نے انجن وارنٹی میں اضافہ کردیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) یاماہا موٹرز پاکستان(پرائیویٹ ) لمیٹڈ نہایت خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہے اس نے یاماہا موٹرسائیکل انجن کی وارنٹی 3سال یا 30000کلومیٹر (جوبھی پہلے آئے ) تک بڑھادی ہے جو ملک بھر میں اس کے وسیع ڈیلرشپ نیٹ ورک سے خریداری کے بعد لاگو ہوگی ۔ اضافہ شدہ انجن وارنٹی سے برانڈاور اس کی پروڈکٹس پرطویل مدت کے لیے کسٹمرز کا اعتمادبڑھے گا ۔ یہ وارنٹی تمام یاماما موٹر سائیکلز ،YBR125،125GاورYB125Zپر لاگو ہوگی اور یکم مارچ 2019کے بعد ہربائیک کی خریداری پر کسٹمر اس سے فائدہ اٹھاسکے گا۔ اس کی بدولت موٹرسائیکل انڈسٹری میں یاماہا موٹرز پاکستان سب سے وسیع وارنٹی فراہم کرنے والا بن جائے گا۔ نئی اضافہ شدہ وارنٹی کے علاوہ ماہا موٹرز پاکستان چیسس اور الیکٹریکل کے لیے ایک سال یا12000کلومیٹر (جوبھی پہلے آئے ) ، اور بیٹری اور ٹائر کے لیے 6ماہ تک کی وارنٹی فراہم کررہاہے۔ اس سے پہلے انجن وارنٹی ایک سال یا12000کلومیٹر (جوبھی پہلے آئے ) تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...