منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع
منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپورضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہوئیں۔

منی لانڈرنگ مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید کو اڈیالہ جیل سے بینکنگ کورٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بینکنگ کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

یاد رہے کہ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی نامزد ہیں جن پرمنی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

منی لانڈرنگ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پرہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...