بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی

بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی
بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں‘ ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحد پرلگا دیتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ سے افغان امن کی کوششوں پراثرات پڑسکتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی دیکھنا چاہتا ہے۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع ترمفاد میں نہیں ہے، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیربرصغیرمیں دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کودیکھنا ہوگا اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا مو¿قف پاکستانی عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتی۔