علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اورآف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
علیم خان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، عدالت کی طرف آنے والے راستوں کو کنیٹرزاورخاردارتاریں لگا کرسیل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت میں نیب کی جانب سےعلیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی گئی تھی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔
بعدازاں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 مارچ تک توسیع کردی تھی۔
واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتارکیا تھا۔
نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔