فاسٹ باؤلر محمد عامر کی چاہنے والوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی چاہنے والوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی
فاسٹ باؤلر محمد عامر کی چاہنے والوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ ہسپتال میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ والدہ کے انتقال کی خبر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں اور جاننے والوں کو دی۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انتقال کی اطلاع دینے سے چھ گھنٹے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میری والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ہسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔ انہوں نے جاننے والوں اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی۔محمد عامر کی والدہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔ وہ گزشتہ تین دن سے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

فاسٹ باؤلر اپنی والدہ کی بیماری کی اطلاع ملنے پر پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا میچ چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

پاکستان کے فاسٹ باو¿لر محمد عامر کی دبئی میں عدم موجودگی کے باعث کراچی کنگز نے ملتان کے خلا ف میچ ان کے بغیر کھیلا تھا۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...