چیف جسٹس کے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کر دیا

چیف جسٹس کے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران ...
چیف جسٹس کے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے انتہائی شاندار اقدام اٹھاتے ہوئے جھوٹی گواہیاں دینے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سے متعلق بیان پر اب وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے ہیں اور چیف جسٹس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا جھوٹے گواہوں کو سزا دینے سے متعلق بیان خوش آئند ہے ، سچائی کا سفر دراصل نئے پاکستان سفر ہے ، قومیں تب عظیم بنتی ہیں جب ان کی اقدار اعلیٰ ہوں،مسلم تہذیب کی بنیاد ریاست مدینہ تھی جو کہ سچ پر رکھی گئی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...