اقلیتوں کے خلاف ریمارکس: فیاض چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے، نعیم الحق

اقلیتوں کے خلاف ریمارکس: فیاض چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے، نعیم الحق
اقلیتوں کے خلاف ریمارکس: فیاض چوہان کے خلاف ایکشن لیا جائے، نعیم الحق

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کیخلاف اقلیتوں کے خلاف ریمارکس دینے پر ایکشن لیا جائے۔

نعیم الحق نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سینئر رکن کی طرف سے اس قسم کی فضول گفتگو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کے بعد عملی اقدام اٹھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اقلیتوں کے خلاف نفرت آمیز گفتگو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...