فیاض الحسن چوہان کے اقلیتوں سے متعلق بیان اورفیصل واوڈا کے ایل پر فوٹوسیشن پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

فیاض الحسن چوہان کے اقلیتوں سے متعلق بیان اورفیصل واوڈا کے ایل پر فوٹوسیشن ...
فیاض الحسن چوہان کے اقلیتوں سے متعلق بیان اورفیصل واوڈا کے ایل پر فوٹوسیشن پر وزیراعظم کا اظہار برہمی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن کے اقلیتوں سے متعلق بیان اور فیصل واوڈا کے ایل او سی پر فوٹو سیشن پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان پر اظہار ناراضی کیا ہے ،وزیراعظم نے صوبائی وزیر کے ریمارکس کوانتہائی نامناسب قراردےدیا،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقلیت کیخلاف مذہبی بنیادپرریمارکس برداشت نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی طیارے گرائے جانے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ایل او سی پر کھڑے ہو کر فوٹو سیشن کرانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ شکرہے فیصل واوڈاپستول لےکرایل اوسی کراس نہیں کرگئے،انہوں نے کہا کہ تصاویرسوشل میڈیاپرجاری کرناکونساشہرت کاطریقہ ہے؟۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...