سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے اہم ترین اپیل کر دی

سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے اہم ترین اپیل کر دی
سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے اہم ترین اپیل کر دی

  



ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں اپنی موجودگی سے گراؤنڈ بھر دیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے شہر قائد کے باسیوں سے پاکستان کرکٹ کی حمایت میں آگے آئے اور پی ایس ایل میچوں کے موقع پر سٹیڈیم میں آمد یقینی بنانے کی درخواست کی تاکہ دنیا بھر کو یہ پیغام ملے کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کراچی میں میچ ہوں تو گھر والوں کا بڑا دباﺅ ہوتا ہے کیونکہ وہ بھی میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے گھر والے ہمارا میچ نہیں دیکھیں گے تو کس کا میچ دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ویسٹ انڈیز نے تین ٹی 20 میچز کراچی میں کھیلے تو انہوں نے ٹیم منیجر طلعت علی ملک سے خاص درخواست کی تھی کہ انہیں زیادہ ٹکٹ دیں، خاندان کا ہر شخص میچ دیکھنا چاہتا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...