ایل این جی سکینڈل،نیب نے شاہدخاقان عباسی کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا

ایل این جی سکینڈل،نیب نے شاہدخاقان عباسی کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا
ایل این جی سکینڈل،نیب نے شاہدخاقان عباسی کو 7مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ طلب کر لیا، سابق وزیراعظم کو 7 مارچ جمعرات کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے اور اس کے سمن بھی جاری کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی سکینڈل میں دوبارہ طلب کر لیا، شاہد خاقان عباسی کو 7 مارچ کو طلب کیا گیا ہے ،شاہد خاقان عباسی کو طلبی کے ساتھ نیب کے سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی سکینڈل سے متعلق 70 سوالات فراہم کئے گئے جن کے جوابات 28فروری کو جوابات جمع کرنے کروانا تھے جو نہیں جمع کروائے گئے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...