پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگر ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کے باوجودپاکستان میں اضافہ کردیاگیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصدسے زائدسیل ٹیکس غیرآئینی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاحکم دیاجائے۔

عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...